ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز لداخ کی جانب سے جاری کردہ میڈیا بلیٹن کے مطابق مزید پانچ افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا۔ ان افراد کا تعلق لداخ کے لیہہ ضلع سے ہے۔
لداخ میں مزید پانچ افراد کورونا سے متاثر لداخ میں کووڈ 19 کی کل تعداد 57 تک پہنچ گئے ہے جس میں لیہہ ضلع میں 16 اور کرگل ضلع میں 41 رپورٹ ہوئے ہیں۔
لداخ میں مزید پانچ افراد کورونا سے متاثر
بلیٹن میں مزید بتایا گیا کہ لداخ میں کووڈ -19 کے تمام 57 مثبت والے مریض کے حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ لداخ میں کورونا وائرس کے 108 کیسیں سامنے آئے ہیں جن میں سے 50 صحتیاب ہو چکے ہیں اور 57 دیگر زیر علاج ہیں۔ جبکہ ایک کورونا وائرس سے متاثر مریض کی موت وقع ہوئی ہے۔