اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر طبی اسکریننگ کیمپ قائم - جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے

بھارت میں کورونا وائرس داخل ہو چکا ہے۔ ایسے میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر طبی اسکریننگ کیمپ قائم
جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر طبی اسکریننگ کیمپ قائم

By

Published : Mar 4, 2020, 7:49 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے قومی شاہراہ پر جواہر ٹنل کے مقام پر ایک طبی اسکریننگ کیمپ قائم کیا گیا ہے جس میں قومی شاہراہ پر سفر کرنے والوں کی طبی جانچ کی جارہی ہے۔

جموں ۔ سرینگر قومی شاہراہ پر طبی اسکریننگ کیمپ قائم

دراصل وادیٔ کشمیر میں مارچ کے مہینے میں خوشگوار موسم ہونے کی وجہ سے ان دنوں غیر ریاستی افراد اور سیاحوں کا کافی رش ریکھنے کو مل رہا ہے اور کشمیر میں داخل ہونے کے لیے ان دنوں زمینی رابطہ جواہر ٹنل ہی ہے لہذا کورونا وائرس کو مزید پھیلنے اور اس طرح کی صورتحال کو روکنے کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے کشمیر کے مختلف مقامات پر طبی چیکنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

مذکورہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے پہلے ہی بتایا گیا ہے کہ 'پورے ضلع میں کورونا وائرس کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں اور تمام ہلیتھ سینٹرز کو اس حوالے سے متحرک کر دیا گیا ہے۔'

وہیں محکمہ صحت کو ہدایت دی ہے کہ وہ ضلع کے تمام طبی مراکز پر اس وائرس سے متعلق لوگوں کو جانکاری دے۔ محکمہ کی جانب سے جواہر ٹنل کے مقام پر ان افراد کا باضابطہ اندراج کیا جاتا ہے جنہوں نے غیر ملکی سفر چند روز پہلے کیا ہوگا، ایسے میں ان کے پاسپوٹ کی کاپی بھی دفتر ھٰذا میں جمع کی جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details