اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت - جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید آٹھ مثبت کیسز سامنے

جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید آٹھ مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملات کی کل تعداد 70 ہوگئی۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت

By

Published : Apr 2, 2020, 5:20 PM IST

جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے کووڈ19 سے متعلق جاری کردہ روزانہ میڈیا بلٹین کے مطابق وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے 53 جبکہ جموں خطے سے 17 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اب تک اس وائرس سے دو افراد کی موت ہوئی ہے جبکہ تین صحتیاب ہوئے ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت

میڈیا بلٹین کے مطابق انتظامیہ نے 170677 افراد کو نگرانی میں رکھا ہوا ہے۔ جن میں سے 10694 افراد ہوم قرنطین، 622افراد ہسپتال قرنطین اور 4109 افراد کو اپنے گھروں میں زیر نگرانی رکھا گیا ہیں۔

دریں اثنا لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اپنی دہلیز پر فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ اس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید آٹھ کیسز مثبت

لوگ قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے )،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 (کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروائرس سے متعلق جانکاری ان نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔

ایڈوائزری میں لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پُر امن رہے اور گبھرائیں نہیں کیوں کہ جموںوکشمیر میں کووڈ ۔19 کو روکنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس عمل کی اعلیٰ سطح پر نگرانی کی جارہی ہے۔حکومت نے رابطے والے افراد کو ڈھونڈنے اور ٹیسٹنگ میں تیزی لانے کے لئے ایک بڑی مہم شروع کی ہے اور اس وجہ مثبت معاملات کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details