اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ - صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں قایم کئے گئے قرنطینہ مراکز کا دورہ کیا اور وہاں موجود سہولیات کا بھی جائزہ لیا-

کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ
کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ

By

Published : Mar 27, 2020, 5:56 PM IST

صوبائی کشمیر پی کے پولے نے بانڈی پورہ کے سمبل، شادی ہورہ، حاجن اوردیگر کئی علاقوں میں قائم کئے گئے قرنطینہ سنٹرز کا دورہ کیا اور ان مراکز کا معائنہ کرکے قرنطینہ پر رکھے گئے لوگوں کو دی جارہی سہولیات کا بھی معائنہ کیا-

کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہکوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ

واضح رہے کہ بانڈی پورہ کے قصبہ حاجن میں حال ہی میں کورونا وائرس سے متاثرہ چار مثبت کیسز کے سامنے آنے کے کے بعد انتظامیہ کافی زیادہ متحرک ہوگئی ہیں اور وادی بھر میں لگائی گئی بندشوں کو مزید سخت کر دیا گیا تاکہ اس وائرس کے مزید پھیلاؤ پر روک لگائی جاسکے۔

کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ
کوروناوائرس: صوبائی کمشنر کشمیر کا بانڈی پورہ کا دورہ

صوبائی کمشنر کشمیر نے قصبہ حاجن کا بھی دورہ کیا اور اس دوران ان کے ہمراہ بانڈی پورہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا کے علاوہ دیگر پولیس و سول انتظامیہ کےاعلیٰ افسران بھی وہاں پہنچے۔

انہوں نے اس موقع پر ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ کووڑ 19 کے پھیلاؤ کو ضلع روکنے میں اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کریں۔

انہوں نے بانڈی پورہ کے عوام سے تاکیدی گزارش کی وہ ضلع انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں اور اپنے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دیں، ایک جگہ جمع ہونے یا کسی سماجی یا مذہبی بھیڑ بھاڑ سے فلحال مکمل طور پر اجتناب کریں -

ABOUT THE AUTHOR

...view details