اردو

urdu

ETV Bharat / state

محکمہ بلدیات کے ملازمین میں ماسکس تقسیم - کوروناوائرس

ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے آج پلوامہ میں محکمہ بلدیات میں کام کر رہے ملازمین میں وردیاں اور ماسکس تقسیم کی۔

کوروناوائرس: محکمہ بلدیات کے ملازمین میں ماسکس تقسیم
کوروناوائرس: محکمہ بلدیات کے ملازمین میں ماسکس تقسیم

By

Published : Apr 3, 2020, 5:34 PM IST


اطلاعات کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ بلدیات کے ملازمین کو کوروناوائرس کے پھیلاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر نے انہیں ماسکس فراہم کی۔

کوروناوائرس: محکمہ بلدیات کے ملازمین میں ماسکس تقسیم

اس موقع پر ان کے ہمراہ پلوامہ بلدیات محمکہ ایگزکیٹیو آفس مشتاق احمد وانی کے علاوہ دیگر افسرآن بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ' ان مشکل حالات میں یہ لوگوں محنت و مشقت سے کام کر رہے ہیں۔ اس لئے ان کے لئے الآت میسر رکھنا بہت ضروری ہےتاکہ یہ لوگوں کی خدمت اچھی طرح سے انجام دے سکیں۔'

کمشنر موصوف نے کہا کہ تمام اقدامات کوروناواٸرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظر اٹھائے جا رہیں ہے۔ کمشنر موصوف نے ضلع بھر میں انتظامات کے حوالے سے کہا ہے کہ انہوں نے کوروناواٸرس سے لڑنے کے لئے ضلع میں تمام انتظامات کرکے رکھیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ' تین سو سے زاٸد قرنطین مراکز کے علاوہ سینٹاٸزر اور ماسکس کی وافر مقدار ضلع میں دستیاب رکھی ہوٸی ہے تاکہ لوگوں کو کوٸی پریشانی سے دوچار نہ ہونا پڑے۔'

انہوں نے کہا لوگوں کے لئے انہوں نے ہیل لاٸن نمبرآت جاری کئے ہیں اگر کسی کو کوٸی پریشانی ہو تو وہ ان نمبرآت پر متعلقہ افسروں سے روابطہ کرسکتا ہے اور لوگوں لاکڈون کا پورہ ساتھ دے رہے ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details