جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع کولگام میں کورونا وائرس کے خطرات اور خدشات کے پیش نظر کئی اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز کے مطابق 210 افراد کو طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ 168 کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا 48 افراد کا ہوم قرنطینہ ختم ہو گیا ہے جبکہ 18 کو انتظامیہ نے اپنے قرنطینی طبی نگہداشت میں رکھا ہے۔
انہوں نے کہا چار کو قاضی گنڈ ایمرجنسی ہسپتال میں جبکہ مزید 12 کو پہلگام میں طبی نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔