اطلاعات کے مطابق کسی بھی شخص کو بلا وجہ گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جبکہ پورے ضلع میں سخت امتناعی احکامات صادر کئے گئے ہیں اور لوگوں سے گھروں میں ہی رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
کوروناوائرس: کولگام میں مکمل بندشیں اور پانبدیاں ہیں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے اس وائرس کے خلاف مہم میں تیزی لائی جارہی ہے اور لوگوں کو کئی طرح سے جانکاری فراہم کی جا رہی ہے۔
اس کے علاوہ قرنطین بیڈوں کی تعداد بڑھانے کا عمل بھی جاری ہے تاکہ امکانی صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
ڈی سی کولگام شوکت اعجاز بٹ گزشتہ شام سے ہی نورآباد اور ہوم شالی بگ کے کئی علاقوں کا دورہ کرچکے ہیں اور وہاں صورتحال کا بھی جایزہ لیا۔
ضلع پولیس بھی متعلقہ پولیس اسٹیشنوں اور چوکیوں کے ماتحت علاقوں میں لوگوں سے اپیل کرہی ہے کہ وہ گھروں میں ہی محدود رہے ورنہ سرکاری حکم نامے کی ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔