بیساکھی کا تہوار ہر سال سیکھ برادری بڑے جوش و خروش سے مناتے تھے لیکن امسال کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اس تہوار پر تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا۔ گردوارہ سنگھ سبھا راجپورہ، گردواروں سیکلو اور گردوارہ منڈی میں بھی بیساکھی کے حوالے سے کوئی پروگرام منعقد نہیں کیا گیا بلکہ تمام سکھ بھائیوں نے تہوار اپنے اپنے گھروں میں ہی منایا اور گھروں میں ہی پوجا پاٹھ کا اہتمام کیا گیا۔
اس حوالے سے گردوارہ صاحب سنگھ سبھا راجپورہ پہائی جگبیر سنگھ نے کہا' یہ تہوار سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ آج ہی کے دن 1699 ء میں بیساکھی والے دن خالصہ پنتھ کی بنیاد ڈالی گئی تھی۔ اس دن کی یاد میں ہر سال تب سے لیکر آج تک یہ تہوار مذہبی عقیدت و جزبے سے مناتے ہیں۔'