اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 270

جموں و کشمیر میں کووڈ  19مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ متاثرین کے رابطے میں آئے ہوئے لوگوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے ۔

By

Published : Apr 13, 2020, 5:45 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 8:26 PM IST

کوروناوائرس: کشمیر میں مزید 25 کیسز مثبت
کوروناوائرس: کشمیر میں مزید 25 کیسز مثبت

وادی کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 25مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں معاملات کی کل تعداد 270ہوئی ہیں۔

جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کی ہے۔ روہت کنسل نے لکھا کہ ' جموں و کشمیر میں 25 افراد کو کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا۔ اس سے اب جموں و کشمیر میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 270ہوئی ہیں۔ آج کے تمام مثبت کیسز وادی کشمیر رپورت ہوئے ہے۔'

کوروناوائرس: کشمیر میں مزید 25 کیسز مثبت

سرکاری عہدیداروں کے مطابق جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملات کی کل تعداد 270ہوئی ہیں۔ ان معاملات میں وادی کشمیر میں212 جبکہ جموں میں 38 سرگرم ہیں۔ 16 افراد اب تک صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ چار کی موت ہوچکی ہے۔ '

سرکاری عہدیداروں کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 53679 مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سےکم از کم 8581 افراد کو ہوم قرنطین میں، 354 ہسپتال قرنطین، 250 اسپتال آئیسولیشن اور 30634 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 13856 افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 270

انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے کہا کہ 'اب تک 4065 نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے ہیں جن میں سے 3795 نمونے منفی قرار دیئے گئے ہیں جبکہ 270نمونے مثبت پائے گئے ہیں۔ کم از کم 250 کیسز کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سرگرم ہیں۔'

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہورہا ہے محکمہ صحت نے اس مہلک بیماری سے نمٹنے کے لیے ریڈ اور بفر زون بنا کر کلسٹرز پر قابو پانے کی حکمت عملی نافذ کردی ہے۔

حکام نے ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کردی ہیں اور آئی پی سی کی دفعہ 188 کے تحت حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے کو ایک ماہ کے لئے جیل میں بند کیا جاسکتا ہے۔کشمیر میں ڈائریکٹوریٹ ہیلتھ سروسز کے خصوصی ڈیوٹی پر مامور ڈاکٹر قاضی ہارون کا کہنا ہے کہ کووڈ 19 مثبت معاملات میں حالیہ اضافے کی وجہ وسیع رابطوں کی کھوج، کنٹینمنٹ زونز میں سرگرم معاملات کی تلاشی اور جانچ ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم تمام مشتبہ افراد اور اعلیٰ رسک رابطوں کے نمونے اکٹھا کررہے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر سماجی دوری کو نافذ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔'

  • کل کیسز ۔270
  • موت ۔ 4
  • صحتیاب ۔ 16
  • سرگرم کیسز۔ 250
  • کشمیر ۔ 212
  • جموں ۔ 30
  • سرینگر۔70
  • بانڈی پورہ ۔51
  • بارہمولہ ۔40
  • بڈگام ۔11
  • پلوامہ ۔3
  • شوپیان۔14
  • کپواڑہ ۔23
  • گاندربل ۔5
  • کولگام ۔5
  • جموں ۔21
  • ادھمپور ۔19
  • راجوری۔3
  • کشتواڑ ۔1
  • سامبا۔ 4
Last Updated : Apr 13, 2020, 8:26 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details