اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں مزید 16 کیسز مثبت

جموں و کشمیر میں آج کوروناوائرس کے مزید 16 مثبت کیسز کی تصدیق ہوئی ہے ، اس کے بعد یہاں اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے، اس کے ساتھ ہی اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 3ہوگئی ہے۔

By

Published : Apr 7, 2020, 6:51 PM IST

Updated : Apr 7, 2020, 8:01 PM IST

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 16 کیسز مثبت
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 16 کیسز مثبت

جموں و کشمیر انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ ' جموں و کشمیر میں اب تک کورونا کے معاملات کی کل تعداد 125 ہوگئی۔ ان معاملات میں 118 سرگرم ہیں جس میں وادی کشمیر سے 94 اور جموں خطے سے 24 سرگرم ہیں۔

روہت کنسل نے مزید لکھا کہ ' آج جموں خطے میں چھ، جبکہ وادی کشمیر میں نو افراد کو کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا۔

کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 16 کیسز مثبت
جموں و کشمیر میں مزید 16 کیسز مثبت

واضح رہے کہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق مرکزی علاقے میں کم سے کم 35243مسافروں اور مشتبہ معاملات سے وابستہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ ان میں سے 10556 افراد کو ہوم قرنیطینہ میں ، 615 ہسپتال قرنطین، 103ہسپتال آئیسولیشن اور 17506اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک تقریبا 646افراد نے اپنی 28 دن کی نگرانی کی مدت مکمل کی ہے۔

Last Updated : Apr 7, 2020, 8:01 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details