اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: لداخ میں 16 نمونے منفی - دہلی سے موصول ہونے والے 16 ٹیسٹ نمونے کووڈ 19 کے لئے منفی پائے گئے

مرکز کے زیر انتظام لداخ کے کمشنر سکریٹری رگزن سیمفل نے کہا کہ 'آج دہلی سے موصول ہونے والے 16 ٹیسٹ نمونے، کووڈ 19 کے منفی پائے گئے۔'

کووڈ 19: لداخ میں 16 نمونے منفی
کووڈ 19: لداخ میں 16 نمونے منفی

By

Published : Mar 23, 2020, 7:05 PM IST

رگزن سیمفل نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ '16 ٹیسٹ نمونوں میں سے 12 رپورٹز کرگل کی ہیں اور 4 ضلع لیہہ کی ہیں۔'

انہوں نے دہلی، چندی گڑھ اور دیگر مقامات سے لداخ کے یونین ٹیریٹری سے باہر آنے والے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ لازمی طور پر 14 دن تک ہوم کوارٹرنٹاین پر عمل کریں اور دوسروں کے ساتھ جسمانی رابطے میں نہ آئیں اور کسی بھی صحت سے متعلق مسائل کی صورت میں لیہہ اور کرگل کے ضلعی اسپتالوں سے رابطہ کریں۔

کووڈ 19: لداخ میں 16 نمونے منفی

رگزن سیمفل نے مزید کہا کہ 'کل سے لیہہ آنے والی تمام پروازیں شیڈول کے مطابق چلیں گی۔'

واضح رہے کہ مرکز کے زیر انتظام لداخ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 13پہنچ چکی ہے۔کوروناوائرس کی وجہ سے جہاں لداخ خطے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی اضطراب اور بے چینی کا ماحول ہے وہیں عوام الناس کی جانب سے مذہبی، سماجی اور ادبی تقریبات منسوخ یا ملتوی کی جا رہی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details