اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشمیر میں 14 حاملہ خواتین کورونا سے متاثر

جموں و کشمیر میں آج 14 حاملہ خواتین کا کورونا ٹیسٹ پازٹیو آیا ہے۔

14 حاملہ خواتین کے ٹسیٹ مثبت
14 حاملہ خواتین کے ٹسیٹ مثبت

By

Published : Jun 2, 2020, 9:18 PM IST

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر میں آج 177 پازیٹیو کیسز پائے گئے ہیں ان میں 77 کا تعلق وادی کشمیر سے ہیں جبکہ 40 متاثرین جموں صوبے کے رہنے والے ہیں۔

نوڈل افسر کووڈ-19 ڈاکٹر سلیم خان نے بتایا کہ جی ایم سی سرینگر میں کورونا کے 40 مثبت کیسز پائے گئے جن میں 14 حاملہ خواتین شامل ہیں، جبکہ سی ڈی ہسپتال میں ایک ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکر کا ٹیسٹ بھی پازٹیو آیا ہے۔

اس کے علاوہ شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو مریضوں کی موت بھی ہوئی ہے اور اس طرح سے متوفین کی تعداد 33 ہوگئی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ بیرونی ریاستوں سے آئے ہوئے افراد ان حاملہ خواتین کے رابطے میں آئی تھی جس کی وجہ سے مذکورہ خواتین اس وبا کی شکار ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details