جموں و کشمیر انتظامیہ کے پرنسپل سکریٹری روہت کنسل نے ٹویٹر پر ان معاملات کی تصدیق کی ہے۔ روہت کنسل نے لکھا کہ ' جموں و کشمیر میں مزید 12 افراد کو کوروناوائرس کے لیے مثبت پایا گیا۔ اس سے اب جموں و کشمیر میں کورونا کے معاملات کی کل تعداد 380 ہوگئی۔ نئے معاملات میں وادی کشمیر سے 11 جبکہ جموں خطے سے ایک رپورٹ ہوا ہے۔ آج 10 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
کورونا وائرس: جموں و کشمیر میں مزید 12 کیسز مثبت - کوروناوائرس
جموں و کشمیر میں آج کورونا وائرس کے مزید 12 مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس سے اب جموں و کشمیر میں متاثرین کی کل تعداد 380 ہوگئی ہے۔
کوروناوائرس: جموں و کشمیر میں مزید 12 کیسز مثبت
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان کیسز میں 324 وادی کشمیر جبکہ 56 جموں خطے میں سرگرم ہیں۔
مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلنے کے سبب لوگ اضطراب میں مبتلا ہورہے ہیں۔ کشمیر وادی میں خاص طور اس وائرس سے لوگوں کی ایک بڑی تعداد متاثر ہوئی ہے۔