اردو

urdu

ETV Bharat / state

کوروناوائرس: بڈگام میں 103 نمونوں کے نتائج منفی - چرارشریف میں قائم تین قرنطینہ مراکز

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے قصبہ چرارشریف میں قائم تین قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے 103 افراد کے کوروناوائرس کی رپورت منفی پائی گئی ہے۔

کوروناوائرس: بڈگام میں 103 نمونوں کے نتائج منفی
کوروناوائرس: بڈگام میں 103 نمونوں کے نتائج منفی

By

Published : May 15, 2020, 10:43 PM IST

ماڈل ڈگری کالیج، شیخ العالم نرسینگ ہوم اور آئی ٹی آئی کمپلیکس میں رکھے گئے 103 افراد کے گزشتہ روز نمونے جانچ کے لیے بھیجے گئے تھے جن کے آج نتائج منفی پائے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ان افراد میں سفری تاریخ رکھنے والوں کے علاوہ کورونا سے متاثر افراد کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد شامل ہیں اور ان میں درجنوں خواتین بھی شامل ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے موبائیل سیمپل کلیکشن ٹیم نے ماڈل ڈگری کالیج میں نصب خصوصی مرکز سے گزشتہ روز دن بھر ان سبھی کے نمونے جانچ کے لئے حاصل کئے تھے جن کے نتائیج چرارشریف میں تعینات میڈیکل نوڈل آفسر ڈاکٹر جان محمد کو آج چار بجے ملے۔

مذکورہ نوڈل آفسر نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ قصبہ چرارشریف، پکھرپورہ ناگام، زنی پنچال، وتکلو، براڈے پتھری اور دوسرے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والئے تمام ایک سو تین افراد کے نمونے منفی قرار پایئے گئے۔ اسطرح تینوں قرنطینہ مراکز سے منسلک سبھی افراد کی رپورٹ منفی آگئی ہیں۔ تاہم تمام افراد کو باوجود اسکے پہلے سے واضح کی گئی ہلتھ ایڈوئیزی پر لگاتار عمل کرکے در پیش وبائی بیماری کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ بڈگام میں اب تک 52 افراد کو کورونا سے متاثر پایا گیا جن میں سے 18 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 34 ابھی بھی سرگرم معاملات ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details