ان چیک اسٹیشنز پر جموں کشمیر پولیس، محکمہ صحت کے ساتھ مل کر مسافروں بشمول ویشنو دیوی یاتریوں اور دوسرے سیاحوں سے ان کے ملک اور ملک کے باہر کئے گئے سفروں کے بارے میں استفسار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کو بھی روکا جاتا ہے اور پولیس جموں کشمیر کا سفر کرنے والے لوگوں کے ساتھ کروناوائرس کے بارے میں مختصر گفتگو بھی کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر کسی شخص میں اس فلو کی علامات پائی جاتی ہیں اس کو وہیں سکریننگ کیمپ میں منتقل کیا جاتا ہے اور ٹیسٹ مثبت آنے پر اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کٹھوعہ میں ایک علاحدہ وارڈ میں داخل کیا جاتا ہے تاہم فی الوقست کسی بھی مسافر کا ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے۔