اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: جموں و کشمیر کے ریڈ زونز میں ٹیسٹنگ ہوگی

کورونا وائرس میں تین سو سے زائد افراد کی تشخیص ہونے کے بعد جموں و کشمیر انتظامیہ نے 90 علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کے وہاں بڑے پیمانے پر لوگوں کو ٹسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ریپڈ ٹیسٹنگ کٹز دستیاب کئے گئے ہیں۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر کے رویڈ زونز میں ٹسٹنگ ہوگی
کورونا وائرس: جموں و کشمیر کے رویڈ زونز میں ٹسٹنگ ہوگی

By

Published : Apr 19, 2020, 9:45 PM IST

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان ریڈ زونز میں لوگوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی تاکہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی مکمل جانکاری ہو اور جس سے لاک ڈاؤن کے متعلق بھی اندازہ ہو سکے۔

کورونا وائرس: جموں و کشمیر کے رویڈ زونز میں ٹسٹنگ ہوگی

جموں و کشمیر کے فائنانشل کمشنر محکمہ صحت و طبی تعلیم اتل ڈلو نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ سرکار نے گزشتہ روز 1200 ریپڈ ٹیسٹنگ کٹز لائے ہیں جن کو ریڈ زونز میں لوگوں کے ٹسٹ کرنے کیلئے استعمال میں لایا جائے گا۔

جموں و کشمیر میں 90 علاقوں کو ریڈ زونز قرار دیا گیا ہے جن میں 76 علاقے وادی کشمیر میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک ریڈ زون میں زیادہ سے زیادہ اور مشتبہ افراد کے ٹسٹ کئے جائیں گے تاکہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کے متعلق ٹھوس جانکاری ہو۔

انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ سے ہی لاک ڈاؤن میں توسیع یا کمی کرنے کی بھی جانکاری مل سکے گی جس سے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جا سکتا ہے۔

اتل ڈلو کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ زونز کے مطابق ہی ان کٹز کو دستیاب رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ضرورت کے مطابق مزید کٹز لائے جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 328 کیسز کی تشخیص ہو چکی ہے جبکہ پانچ معمر افراد اس مہلک بیماری سے فوت ہو چکے ہیں۔

ان مثبت افراد میں 258 ایکٹو کیسز ہیں جبکہ باقی صحتیاب ہونے کے بعد گھریلو قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details