اردو

urdu

By

Published : May 27, 2020, 6:22 PM IST

ETV Bharat / state

کشمیر: کورونا وائرس سے ایک اور شخص کی موت

وادی کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثر 55 برس کے شہری کی سرینگر کے سرکاری ہسپتال میں موت ہوگئی۔ تاہم ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی موت کی اصل وجہ ہارٹ اٹیک ہے۔

کورونا وائرس: کشمیر میں 55 سالہ مریض کی موت
کورونا وائرس: کشمیر میں 55 سالہ مریض کی موت

سرینگر کے فتح کدل سے تعلق رکھنے والے 55 سالہ مریض کو کورونا وائرس میں مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد 18 مئی کو انہیں ایس ایم ایس ایچ ہسپتال سے سی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا-

سرینگر گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ترجمان ڈاکٹر سلیم خان نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ بدھ کو 4 بجے اس مریض کا دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی-

کووڈ 19 وبا سے جموں و کشمیر میں مرنے والوں کی تعداد آج تک 24 ہوچکی ہے جبکہ اس مہلک وائرس میں تشخیص ہونے والے افراد کی تعداد 1769 ہے-

انتظامیہ نے ٹسٹنگ میں سرعت لای ہے جس کے باعث ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ کیسز میں اضافہ بھی ہورہا ہے-

لاک ڈاؤن دو ماہ سے جاری ہے لیکن لوگوں کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر سنجیدگی سے عمل کرنے میں کوتاہی دیکھی جارہی ہے-

بیشتر لوگ ماسک اور سماجی فاصلہ رکھنے میں کوتاہی برت رہے ہیں جس سے ڈاکٹروں کے مطابق وائرس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details