اردو

urdu

By

Published : Mar 27, 2020, 10:58 PM IST

ETV Bharat / state

کورونا وائرس: 'ٹریول ہسٹری' پوشیدہ رکھنے والوں کی نشاندہی

جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ ایک ہفتے میں 1200 ایسے افراد ڈھونڈ نکالے ہیں جنہوں نے اپنی سفری تاریخ (ٹریول ہسٹری) پوشیدہ رکھی تھی۔

کورونا وائرس: سفری تاریخ پوشیدہ رکھنے والے 1200 افراد کی نشاندہی
کورونا وائرس: سفری تاریخ پوشیدہ رکھنے والے 1200 افراد کی نشاندہی

گزشتہ ایک ہفتے سے انتظامیہ نے ملازمین اور پولیس اہلکاروں کو جموں و کشمیر کے گاؤں و شہر میں تعینات کیا ہے جو ان افراد کو ڈھونڈ نکال رہے ہیں جو سفری تاریخ پوشیدہ رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس سربراہ دلباغ سنگھ کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے انتظامیہ نے 1200 ایسے افراد تلاش کئے ہیں جنہوں نے اپنی سفری تفصیلات یا تاریخ کو پوشیدہ رکھا تھا۔


ان افراد کو انتظامیہ احتیاطی تدابیر کے تحت 14 روز کے لیے قرنطینہ مراکز میں زیر نگرانی رکھتا ہے۔


گزشتہ ایک ہفتے سے انتظامیہ ان افراد کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں جو بیرونی ملکوں سے لوٹے ہیں۔


دلباغ سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جموں و کشمیر پولیس کے 300 اہلکار جو بیرونی ممالک میں ٹریننگ یا دیگر کاموں پر مامور تھے کو قرنطینہ میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 329 مقدمے درج کئے ہیں اور 600 گاڑیاں اور دکانیں ضبط کئے ہیں۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں تاحال 5700 سے زائد افراد قرنطینہ میں رکھے گئے ہیں اور کئی افراد گھروں میں زیر نگرانی ہیں۔

تاحال ایک شہری کی گزشتہ کل کووڈ 19 کے باعث موت ہوچکی ہے، وہیں 18 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جو مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details