اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں دو افراد کورونا سے متاثر

حکام کی جانب سے کووڈ فری ضلع قرار دینے کے بعد آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دو مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

By

Published : Apr 28, 2020, 6:29 PM IST

Updated : Apr 28, 2020, 9:20 PM IST

پلوامہ میں 18 سالہ نوجوآن کورونا سے متاثر
پلوامہ میں 18 سالہ نوجوآن کورونا سے متاثر

اگرچہ پلوامہ میں پہلے مرحلے میں تین افراد کو کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا تھا لیکن بعد میں وہ مکمل طور صحتیاب ہو گئے۔ تاہم وہیں آج دوسرے مرحلے میں مزید دو مثبت کیسز سامنے آئے ہیں۔

پلوامہ میں 18 سالہ نوجوآن کورونا سے متاثر
بی ایم او راجپورہ کے مطابق آج 18 سالہ نوجوآن کا کیس مثبت آیا ہے جو دہلی کا سفر کر کے آیا تھا۔


مزکورہ نوجوآن 14 اپریل کو دہلی سے وادی واپس آیا تھا جس کے بعد اسے ٰیدہ قرنطینہ میں رکھا گیا ۔ اس دورآن نوجوان میں کوروناوائرس کے علامات پائے گئے اور جانچ کے دورآن اسے کورونا سے متاثر پایا گیا۔


وہیں آج بلاک میڈیکل افسروں راجپورہ نے دیگر کئی ڈاکٹروں کے ہمراہ مزکورہ نوجوآن کے گاؤں رہموں پلوامہ جا کر ان کے تمام افراد خانہ کو الگ قرنطین میں رکھ دیا گیا ہے۔


اطلاعات کے مطابق مزکورہ نوجوآن پیشے سے ڈراٸیور ہے اور دہلی سے لوٹنے کے بعد اسے قرنطین میں رکھنے کے بعد اس میں علامات دکھاٸی دینے لگی تھی جس کے بعد اس کا ٹیسٹ کیا گیا اور اس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس طرح سے آج چوبیس روز کے بعد ضلع پلوامہ میں مزید دو کیسز مثبت آئے ہیإ جس کے مد نظر مزکورہ علاقے میں سخت بندیشیں عائد کی گئی۔

Last Updated : Apr 28, 2020, 9:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details