اردو

urdu

ETV Bharat / state

کووڈ 19: جموں و کشمیر میں اب تک 736 اموات - کورونا وائرس

ان 14 مزید اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 736 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 661 اور جموں سے 75 شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں اب تک 736 اموات
جموں و کشمیر میں اب تک 736 اموات

By

Published : Sep 3, 2020, 1:44 PM IST

جموں و کشمیر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 14 افراد کی موت ہوئی ہے اور اس طرح مرکزی علاقے میں اموات کی تعداد 736 ہوگئی ہے۔

عہدیداروں نے بتایا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے اموات ہونے والے 14 مریضوں میں بڈگام کا ایک بزرگ شخص، گاندربل کا 65 سالہ شخص، کپوارہ سے تعلق رکھنے والا مریض ہے جو اس وقت بیمینہ میں رہتا ہے، لال بازار میں رہنے والی ایک 65 سالہ خاتون، کنیزار سرینگر کی 85 سالہ خاتون، یاری پورہ کولگام کی خاتون مریض، شنگس اننت ناگ کی ایک 65 سالہ خاتون، اشموجی کولگام کا ایک شخص، سمبل کیمپ جموں کا 45 سالہ شخص ، بلور کٹھوعہ کا 55 سالہ شخص، باغ بہو جموں کی 55 سالہ خاتون شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کورونا وائرس کے 641 مثبت معاملات

ان 14 مزید اموات کے ساتھ جموں و کشمیر میں اموات کی تعداد 736 ہوگئی ہے جن میں کشمیر سے 661 اور جموں سے 75 شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 641 نئے مثبت معاملات سامنے آئے اور اس طرح سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 38،864 ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details