جموں و کشمیر میں اگرچہ گزشتہ چند ہفتوں سے کووڈ-19 کیسز میں کمی دیکھنے کو مل رہی تھی لیکن گزشتہ چند روز سے ایک بار پھر کورونا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 84 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 72 کشمیر میں اور 22 جموں میں پائے گئے۔ جموں کے مقابلے کشمیر میں کورونا معاملوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطے میں کل 126019 کورونا کیسز ہے جن میں 766 معاملے فعال ہے۔
گزشتہ دنوں جموں و کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 600 سے کم ہو گئی تھی لیکن اب اس میں ایک بار پھر اضافہ ہو رہا ہے۔
جموں و کشمیر میں اب تک 123298 کورونا مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 62 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 37 کشمیر اور 25 جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔
خطہ میں اب تک 1955 افراد اس وبا کے باعث موت کی آغوش میں چلے گئے ہیں۔
وہیں اگر قومی سطح کی بات کریں تو ملک بھر میں گزشتہ چند روز سے کورونا معاملوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جس کی وجہ سے تشویش پیدا ہو گئی ہے۔