جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سرہامہ میں فوج نے گزشتہ شب تلاشی کارروائی شروع کی تھی جو کچھ گھنٹوں کے بعد ختم ہوگئی۔
اننت ناگ میں سرچ آپریشن ختم - عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں لائٹز نصب کی گئی تھیں اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔
اننت ناگ میں سرچ آپریشن
تفصیلات کے مطابق حلقۂ انتخاب بجبہاڑہ کے سرہامہ نامی علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے فوراً بعد فوج نے سرہامہ پائین نامی علاقے کو محاصرے میں لیا تھا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں لائٹز نصب کی گئی تھیں اور گھر گھر تلاشی لی گئی۔ تاہم سرچ آپریشن پرامن طریقے سے ختم ہوگیا۔
Last Updated : Dec 8, 2020, 9:49 AM IST