اطلاعات کے مطابق ترال علاقے کے آری گام گاؤں میں سیکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے حوالے سے خفیہ اطلاع ملی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے گاؤں کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
بڈگام میں تلاشی کارروائی - kashmir latest
جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ علاقے کے مانچھوا کرالپورہ میں سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرہ میں لے کر تلاشی مہم شروع کی۔
بڈگام میں تلاشی کاروائی
اس کارروائی میں سیکیورٹی فورسز کی 50 آر آر، ایس او جی چاڈورہ، 181 سی آر پی ایف اور بڈگام پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم ایک ساتھ کارروائی عمل میں لا رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق گاؤں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں اور گھر گھر سرچ آپریشن کر دیا گیا ہے
آخری خبر ملنے تک سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی جاری تھی اور علاقے میں فوج کی ایک بڑی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ابھی تک کسی بھی ناخوشگوار واقع کی خبر نہیں تھی۔