ڈوڈہ:جموں كشمیر كے ڈوڈہ ضلع كے گندوہ ایس او جی کے پولیس اہلکار کیکر سنگھ نے لڑکے کو ڈوبنے سے بچا لیا۔ یہ واقعہ آج دن میں اس وقت پیش آیا جب اصغر علی نام كے ایك آٹھ سالہ لڑكا كلگی ندی كو پار كرنے كے دوران اچانك سے ندی میں ڈوبنے لگا، لیكن جموں و كشمیر كی پولیس کے ایک اہلکار کیکر سنگھ نےدریا میں چھلانگ لگا کر لڑکے کو بچالیا۔ پولیس اہلكار كی اس كوشش كو دیكھ كر مقامی باشندے حیران رہ گئے۔ مقامی انتظامیہ اور عوام نے پولیس اہلكار كے اس كارنامے كی جم كر تعریف كی۔
مقامی باشندوںنے كہاكہ پولیس اہلكار كی كوششوں كے سبب بچے كی جان بچ سكی۔ پولیس اہلكار كو اس كوشش كے لئے انعام دینا چاہیئے تاكہ پولیس اہلكاروں كے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی اس طرح كے كارناموں كو انجام دینے كے لئے حوصلہ افزائی ہو سكے۔ Drowning Doda Boy Saved by Cop