اردو

urdu

ETV Bharat / state

کشتواڑ: رہا شدہ ملزم کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک - کشتواڑ میں جنسی زیادتی کے ملزم نے دو پولیس اہکاروں پر کلہاڈی سے حملہ کیا

پولیس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 20 دن قبل عصمت دری کے ملزم کو رہا کیا گیا تھا۔ ملزم کی شناخت عاشق حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

کشتواڑ: رہا شدہ ملزم کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک
کشتواڑ: رہا شدہ ملزم کے حملے میں پولیس اہلکار ہلاک

By

Published : Apr 13, 2020, 5:18 PM IST

Updated : Apr 13, 2020, 8:57 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں جنسی زیادتی کے ملزم نے دو پولیس اہکاروں پر کلہاڑی سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر گشت کر رہی تھی کہ جموں خطے کے ضلع کشتواڑ میں مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جب کہ ان کے ہتھیار بھی چھین لئے گئے تھے۔

تاہم پولیس نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر 20 دن قبل عصمت دری کے ملزم کو رہا کیا گیا تھا۔ ملزم کی شناخت عاشق حسین کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق آج کشتواڑ کے دیچھن علاقے میں دو پولیس اہلکاروں پرعاشق حسین نامی ملزم نے اس وقت حملہ کیا جب وہ دونوں پہاڑی علاقے کی طرف تیز رفتار موبائل سگنل کے غرض سے گئے تھے تاکہ وہ اپنے موبائلز کو ریچارچ کرسکیں لیکن ملزم نے ان پر کلہاڑی سے حملہ کیا اور دونوں میں سے ایک ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

Last Updated : Apr 13, 2020, 8:57 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details