اردو

urdu

ETV Bharat / state

شوپیان: سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک - حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک

جمعرات کے روز شوپیان میں ٹکرو نامی جگہ پر ہونے والے حادثے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

شوپیان: سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک
شوپیان: سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک

By

Published : Sep 4, 2020, 7:32 AM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے ٹکرو علاقے میں گزشتہ رات تیز رفتار تویرا گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماردی۔ اس حادثے میں موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔

شوپیان: سڑک حادثے میں پولیس اہلکار ہلاک

مقامی لوگوں کے مطابق ٹکرو علاقے میں شوپیان - پلوامہ روڈ پر ایک نوجوان جو محکمہ جموں و کشمیر پولیس میں کام کرہا تھا اپنی موٹر سائیکل سے اپنے گھر کی طرف واپس لوٹ رہا تھا کہ ٹکرو علاقے میں اسکول کے سامنے ایک تویرا گاڑی نے اسے ٹکر ماردی جسکی وجہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ بعد میں ہلاک شدہ نوجوان کی شناخت سکندر مجید نجار ولد عبد المجید نجار ساکنہ بنارو پلوامہ کے بطور ہوئی ہے۔

اس معاملے میں شوپیان پولیس نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details