اردو

urdu

ETV Bharat / state

Anti Drug Rally In Ganderbal گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام - ڈیشنل ڈپٹی کمشنر معراج الدین شاہ

ضلع گاندربل میں کوآپریٹو ڈپارٹمنٹ کی جانب سے چوک بیہامہ گاندربل سے کلاک ٹاور دودرہامہ تک منشیات مخالف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کوآپریٹو پبلک اسکول چونٹوالیوار اور بابا میاں نظام الدین کوآپریٹو اسکول والیوار کے تقریباً 100 طلباء نے شرکت کی۔

گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام
گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

By

Published : May 18, 2023, 3:12 PM IST

گاندربل میں منشیات مخالف ریلی کا اہتمام

گاندربل:جموں و کشمیر کے ضلع گاندربل کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر معراج الدین شاہ نے ریلی کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گاندربل محمد یونس میر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر گاندربل مسٹر غلام حسن (کے پی ایس) کے ساتھ کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ کے دیگر افسران کے ساتھ ساتھ دونوں کوآپریٹو اسکولوں کے فیکلٹی ممبران بھی ریلی کی فلیگ آف تقریب میں موجود تھے۔ تقریب کا بنیادی مقصد عوام الناس کو منشیات کے مضر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔نوجوانوں سے منشیات مخالف سرگرمیوں میں شرکت کی اپیل کی گئی۔منشیات کے خلاف جاری تحریک کو کامیاب بنانے کی بھی اپیل کی گئی۔مقامی باشندوں نے بھی منشیات مخالف ریلی کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس دوران ریلی میں شامل ہوئے طلباء اور ذمہ داران نے کہا کہ اس ریلی کے ذریعہ عوام خاص کر جو کبھی ڈرگس کی عادی ہو چکے تھے نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر شرکت کی۔انہوں نے منشیات مخالف نعرہ بھی لگائے۔

یہ بھی پڑھیں:Scientific Advisory Committee Meeting سائنسی مشاورتی کمیٹی کی 19ویں میٹنگ کا انعقاد

انہوں نے کہا ہم انہیں ایک پیغام دینا چاہتے تھے کہ یہ راستہ اختیار کرنے سے ایک تو آپ کی صحت بھری طرح سے متاثر ہوکر آپکے والدین کے ساتھ ساتھ آپ کے رشتہ دار یار دوست پریشانی میں مبتلا ہو سکتے ہیں، جبکہ آپ کی زندگی بھی بھری طرف سے تباہ ہو کر آپ کے والدین کےلئے پچھتاوا بن سکتا ہے، جبکہ آپ کی مالی حالت بھی ابتر ہوسکتی ہے اور زندگی جہنم جیسی بن سکتی ہے ۔اور بہتر یہی ہے کہ وقت ابھی بھی ہے اور آپ اس وقت بھی زندگی کو بچا کر والدین کا سہارا بن سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details