اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cooks of Education Department بانہال میں محکمہ تعلیم کے باورچیوں کا احتجاج

محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے باورچیوں نے آج بانہال میں مختلف مطالبات کو لے کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ انہیں درپیش مسائل سے نجات مل سکے ۔Cooks of Education Department stage protest

By

Published : Jan 17, 2023, 5:30 PM IST

بانہال میں محکمہ تعلیم کے باورچیوں کا احتجاج
بانہال میں محکمہ تعلیم کے باورچیوں کا احتجاج

بانہال میں محکمہ تعلیم کے باورچیوں کا احتجاج

رامبن:جموں و کشمیر کے رامبن ضلع کے بانہال میں محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے باورچیوں نے آج مختلف مطالبات کو لے کراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ انہیں درپیش مسائل سے نجات مل سکے۔

رامبن ضلع یونین کے صدر جاوید شیخ نے مظاہرے کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم میں کام کرنے والے باورچیوں کو معمولی تنخواہ ملتی ہے جو ان کے خاندان کے اخراجات پورے کرنے کے لئے ناکافی ہے۔انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ باورچیوں کی تنخواہ میں اضافہ کیا جائے تاکہ ان کی پریشانیاں کم ہو سکے۔

مظاہرین نے محکمہ تعلیم کے باورچیوں کو کم از کم اجرت ایکٹ کے مطابق اجرت دینے اور 10 سال سے زائد کام کرنے والوں کو مستقل سرکاری ملازمین کے طور پر تعینات کرنے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ باورچیوں کی تنخواہ راست ان کے کاونٹ میں بھیجی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:PDP on State Land Eviction Order: سرکاری اراضی کو واپس لینے کے حکمنامہ پر پی ڈی پی برہم

باورچیوں نے کہا کہ اگر سات دن کے اندر ان کے مطالبات پورے نہیں کئے گئے تو وہ غیر معائنہ مدت کے لئے احتجاج کا سلسلہ جاری کریں گے ۔انتظامیہ انہیں اس کے لئے مجبور بھی کر رہی ہے ۔ہم اپنے کاموں کو ایمانداری کے ساتھ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن انتظامیہ کی عدم توجہی کا مظاہرہ کرتی ہے۔اس سے ہمیں بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ انتظامیہ ان کی پریشانیوں کو جلد سے جلد دور کرنے کی کوشش کرے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details