اردو

urdu

ETV Bharat / state

Cook Workers Protest حکمہ تعلیم کے کوک ورکرز کا اننت ناگ میں احتجاج - جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ

ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم کے سامنے محکمہ تعلیم کی کوک ورکروں نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی تنخواہ میں اضافہ چاہتی ہیں۔

حکمہ تعلیم کے کوک ورکروں کا اننت ناگ میں احتجاج
حکمہ تعلیم کے کوک ورکروں کا اننت ناگ میں احتجاج

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 29, 2023, 7:32 PM IST

حکمہ تعلیم کے کوک ورکروں کا اننت ناگ میں احتجاج

اننت ناگ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اسپورٹس اسٹیڈیم کے سامنے محکمہ تعلیم کی کوک ورکرز نے مختلف مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی ناکہ بندی کردی۔ انہوں نے کہاکہ وہ اپنی تنخواہ میں اضافہ چاہتی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم سے انتہائی کم تنخواہ پر کافی کام لیا جاتا ہے۔ اس موقع پر کوک ورکر لطیفہ اختر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں سال2000 سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ماہانہ تنخواہ انتہائی کم ہے جس طرح ملک کی باقی ریاستوں میں کوک ورکروں کی تنخواہ بڑھا دی گئی ہیں اسی طرح ہماری تنخواہوں میں بھی اضافہ کیا جانا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Darakshan Andrabi Visit Shakhar Pulwama جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چئیرپرسن کا دورہ پلوامہ

ان کا کہنا ہے کہ ہم لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے انصاف کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔اگر ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو ہم ایک ماہ تک اپنے خاندان کو ساتھ لے کر سڑکوں پر بیٹھیں گے۔ ایک اور احتجاجی ورکر شبنم اختر نے کہا کہ ہمارے کام کا بوجھ کافی بڑھ گیا لیکن اجرت میں اضافہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ اعلیٰ تعلیم یافتہ لڑکیاں اس میں کام کرتی ہیں لیکن ماہانہ اجرت صرف ایک ہزار روپیے ہے جو انتہائی کم ہے۔اس میں اضافہ لازمی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details