تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی برسوں کے دوران محکمہ دیہی ترقی میں کام کر رہے ان عارضی ملازمین نے بلاک آفس ترال میں جمع ہو کر ایک احتجاج کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہیں کیے گئے تو وہ احتجاج میں شدت لائیں گے۔
ایک احتجاجی ملازم معراج الدین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ دیہی ترقی میں وہ دیگر ملازمین کے ساتھ گزشتہ دس برسوں سے کام کر رہے ہیں اور پڑھے لکھے ہونے کے ساتھ ساتھ محکمے کو انھوں نے خون سے سینچا ہے لیکن اب محکمہ انکو مستقل کرنے میں لیت ولعل کا مظاہرہ کر رہا ہے۔