اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرہامہ سڑک کی خستہ حالی - عام زندگی مفلوج

وادی کشمیر میں جاری نامساعد حالات کے دوران جہاں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے وہیں ترقیاتی پروجیکٹوں پر تعمیراتی سرگرمیاں بند ہونے سے عام لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مرہامہ سڑک کی خستہ حالی

By

Published : Oct 21, 2019, 8:46 PM IST

ضلع اننت ناگ کے مرہامہ علاقے میں سڑک کا تعمیری کام رک جانے سے رابطہ سڑک کافی خستہ ہو چکی ہے۔ اگرچہ آر اینڈ بی محکمے کی جانب سے سنگم کے مقام پر قومی شاہراہ سے سریگفوارہ علاقے تک ایک پروجیکٹ کے تحت سڑک کو کشادہ کرنے اور میگڈامائز کرنے کا کام عمل میں لایا گیا۔ جس کے چلتے گزشتہ دو برسوں سے مذکورہ سڑک پر تعمیری کام جاری تھا۔

مرہامہ سڑک کی خستہ حالی

تاہم وادی میں پانچ اگست سے جاری نامساعد حالات کے چلتے اس پروجیکٹ کا کام بند ہو گیا۔ تعمیراتی کام بند ہونے کے سبب سڑک میں گہرے گڑھے بن گئے ہیں۔

خشک موسم کے دوران گرد و غبار اور بارش کے دوران سڑک تالاب کی شکل اختیار کر لیتی ہے جن کے سبب علاقے کے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سڑکوں کی حالت اتنی خستہ ہو چکی ہے کہ گاڑیوں کا چلنا بھی دشوار بن جاتا ہے۔

اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے مذکورہ پروجیکٹ پر جلد سے جلد کام شروع کرنے اور عوام کو فوری طور راحت پہنچانے کی گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details