جموں کشمیر کے کشتواڑ کے اسمبلی حلقہ اندروال کے ٹاگود علاقہ میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا کے تحت سڑک کی منظوری ملی تھی۔ تاہم چند خودغرض افراد سڑک کی تعمیر میں رخنہ ڈال رہے ہیں۔
سرپنچ ٹاگود کیپٹن لچھمن داس نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'کشتواڑ کے بلاک مغل میدان تا اسمبلی حلقہ اندروال میں بڑی مشکل سے ٹاگود تا واس دیونا سڑک کی منظوری ملی تھی لیکن کچھ لوگ سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔'
ذاتی مفاد کے لیے سڑک کی تعمیر میں رکاوٹیں انہوں نے کہا کہ 'مقامی لوگوں نے کئی بار انتظامیہ اور پولیس کے سامنے اس حوالے سے رجوع کیا۔ تاہم روشن لال اور سیوا رام نامی دو افراد اپنے اثر و رسوخ کا استعمال کر کے سڑک کی تعمیر کا کام بند کرادیتے ہیں۔'
انہوں نے کہا چند شرپسند عناصر کی وجہ سے پورے علاقے کی ترقی رُکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ اور پولیس کے اعلیٰ افسران سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں مداخلت کر کے لوگوں کو راحت پہنچائے۔