اردو

urdu

ETV Bharat / state

ادھم پور: مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی کا مظاہرہ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور میں کانگریس پارٹی کے کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی کا مظاہرہ
مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس پارٹی کا مظاہرہ

By

Published : Jul 21, 2020, 9:02 PM IST

کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما سومت مگوترا اور دیگر کارکنان نے کالی پٹی باندھ کر نعرے بازی کی۔

اس موقع پر کانگریسی رہنما نے کہا کہ بھارت میں کہیں بھی مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ٹول پلازہ نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ تاہم جموں و کشمیر میں جگہ جگہ ٹول پلازہ کی شکل میں تحفے دیئے جارہے ہیں، جیسے ناگروٹا ٹول پلازہ ، چنائے میں ٹول پلازہ اور وجے پور میں ٹول پلازہ۔

انھوں نے مزید کہا کہ لکھن پور میں نیا ٹول پلازہ لگا کر حکومت نے یہ ثابت کردیا ہے کہ حکومت جموں وکشمیر کی عوام کے ساتھ امتیاز برت رہی ہے۔

سومت نے کہا کہ کووڈ۔19 میں لوگوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، تاہم اس کے باوجود حکومت ٹول پلازہ لگانے کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:'لداخ میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا'

سومت مگوترا نے کہا کہ انھوں نے ناگروٹا ٹول پلازہ میں قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سلسلے میں متعدد مظاہرے بھی کیے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ناگروٹا ٹول پلازہ کی نقل و حرکت کے لیے 280 روپئے کر دی گئی ہے۔

بی جے پی رہنما کہا کرتے تھے کہ 370 ہٹانے کے بعد ٹول پلازہ ہٹا دیا جائے گا، مگر اب ان میں کسی رہنما کا اس سلسلے میں بیان نہیں آیا ہے۔

لکھن پور میں ٹول پلازہ کے خلاف آج کانگریس کے کارکنان نے مظاہرہ کیا۔

مگوترا نے کہا کہ آج لکھن پور میں کانگریس پارٹی کے کارکنان کو احتجاج کے دوران پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اگر انہیں 22 جولائی 2020 تک رہا نہیں کیا گیا تو وہ لوگ دوبارہ احتجاج کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details