اس اجلاس میں فنانشیئل کمشنر فنانس اے کے مہتا، انفارمیشن ٹکنالوجی کے پرنسپل سکریٹری بپل پاٹھک، فنانشیئل کمشنر ریونیو و انسپکٹر جنرل رجسٹریشن ڈاکٹر پون کوتوال اور سکرئٹری ریونیو نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران جموں و کشمیر میں کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سسٹم نافذ کرنے کے تقاضوں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فنانشیئل کمشنر ریونیو نے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے فنڈز کی ضرورت کی بات کی ۔ یہ فیصلہ کیا گیا کہ جموں و کشمیر میں مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سسٹم لانے کے لیے چار اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کمیٹی اس سسٹم کے رول آؤٹ کی نگرانی کرے گی اور منصوبے کو آسانی سے عمل میں لانے کے لیے انفرادی اسٹیک ہولڈرز اور نفاذ کاروں کی رہنمائی کرے گی۔ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر، کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن سسٹم 30نومبر تک مکمل طور پر نافذ ہوجائے گا۔