اردو

urdu

ETV Bharat / state

اوڑی میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ

کوروناوائرس کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ اموات کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سب ڈویژن اوڑی کے علاقوں میں بندش لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اوڑی میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ
اوڑی میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ

By

Published : Jul 20, 2020, 8:34 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سب ڈویژن اوڑی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ نافذ لاک ڈاؤن کا آغاز آج سے شروع ہوگیا ہے۔ان علاقوں میں داورین، گنگل، لگما، بانڈے شامل ہیں۔

اوڑی میں لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ

انتظامہ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

جموں: ہفتہ اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

وہیں کووڈ-19 کے کیسز میں اضافے کے درمیان اتوار کی شام جموں کی ضلع کمشنر سشما چوہان نے 24 جولائی سے جزوی طور پر لاک ڈاؤن کا حکم دیا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جموں میں جمعہ کی شام 6 بجے سے پیر کو صبح 6 بجے تک لاک ڈاون رہے گا اور لوگوں کو صرف طبی ہنگامی صورتحال کے لئے باہر جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں کووڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد 244 پہنچ چکی ہے جبکہ مثبت مریضوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں 5797 مریض ابھی بھی ایکٹیو پازیٹو ہیں جبکہ دیگر روبہ صحت ہوئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details