پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے دربگام میں منعقدہ اس پروگرام کا مقصد اسٹیک ہولڈرز کو زون کے تعلیمی منظر نامے میں مثبت تبدیلی لانے میں ان کے کردار کے بارے میں آگاہ کرنا اور اس کے مقصد اسٹیک ہولڈرز کو متحد کرنا تھا تاکہ وہ معیاری تعلیم کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے کمیونٹیز کو متحرک کرنے کے لیے فعال طور پر کام کریں۔
پروگرام میں سی ایس او پلوامہ ، زونل ایجوکیشن آفیسر شادی مرگ پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول دربگام اور دیگر اسکولوں کے سربراہان نے شرکت کی۔جبکہ پروگرام میں وی ای سی ممبران، ایس ایم سی، پی آر آئی، بزرگ شہریوں، اساتذہ کے علاؤہ بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔ جنہوں نے اس موقع پر رنگارنگ تمدانی پروگرام پیش کئے۔پروگرام کا مقصد تعلیم کے شعبے کو بہتر، ہموار اور مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی تعریف کی اور ان کے مثالی کام پر ان کی تعریف کی۔