اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہائی اسکول ساتھرہ میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے تعلیمی زون ساتھرہ کے ہائی اسکول ساتھرہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے سماگرا شکشا کے تحت کمیونٹی موبلائزیشن کی مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ہائی اسکول ساتھرہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیونٹی موبلائزیشن کی مناسبت سے پروگرام منعقد
ہائی اسکول ساتھرہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیونٹی موبلائزیشن کی مناسبت سے پروگرام منعقد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 21, 2023, 2:15 PM IST

ہائی اسکول ساتھرہ میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیونٹی موبلائزیشن کی مناسبت سے پروگرام منعقد

منڈی:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں منعقدہ سماگرا شکشا کے تحت کمیونٹی موبلائزیشن کی مناسبت سے ایک پروگرام میں چیف ایجوکیشن آفیسر پونچھ بشمبر داس بطور خاص شریک ہوئے۔

ان کے ہمراہ "ڈی ای پی او" پونچھ نریندر سوری, زونل ایجوکیشن آفیسر ساتھرہ چمیل سنگھ, "ڈی آر جی ممبر" درشن بھارتی شامل ہوئے۔ جبکہ اس موقع پر تعلیمی زون ساتھرہ کے متعدد اسکولوں کے انچارج اساتذہ, اسکولوں کی دیکھ بھال کے لیے بنائی گئی "ایس ایم سی" کمیٹی کے ممبران, پنچائیت نمائندگان, علاقہ کے معززین, و طلباء نے بھی بڑی تعداد میں پروگرام میں شمولیت کی۔ یاد رہے منعقدہ تقریب کا اہم مقصد تعلیم کے شعبے کو بہتر, ہموار اور مضبوط بنانا ہے۔

تقریب کے دوران ہائی اسکول ساتھرہ کے بچوں نے مختلف ثقافتی پروگرام کیے۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کی اہم اور افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام کو آگاہ کیا کہ والدین اور کمیونیٹی کی اہمیت اور افادیت کیا ہے اور ان کی کیا زمہ داریاں ہیں اس کے علاوہ تعلیمی میدان میں کمیونیٹی کے کردار کو بھی اُجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:صوبائی کمشنر کشمیر نے گاندربل کا تفصیلی دورہ کیا

انہوں نے کہا کہ استاد اور والدین کی زمہ داری اور احساس سے ہی بچوں کی تعلیم کی بہتر ضمانت دی جاسکتی ہے۔ جس کے لیے سماج میں ہر ایک کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں تعلیم کی جانب راغب کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details