اردو

urdu

ETV Bharat / state

Enrollment Drive شوپیان میں محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیونٹی موبلائزیشن پروگرام کا انعقاد - شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے

شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ فیصد میں اضافہ کرنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں انرولمنٹ مہم شروع کی ہے۔ انرولمنٹ مہم کے دوران مقامی باشندوں سے اپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کی اپیل کی جا رہی ہے تاکہ یہ بچے سرکار کی جانب سے دی جانے والی مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ دیگر اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔

شوپیان میں کمیونٹی موبلائزیشن و اندراج پروگرام
شوپیان میں کمیونٹی موبلائزیشن و اندراج پروگرام

By

Published : Mar 16, 2023, 6:55 PM IST

شوپیان:جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے زینہ پورہ علاقے میں محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں میں داخلہ فیصد میں اضافہ کرنے کے لئے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں انرولمنٹ مہم شروع کی ہے۔ اس مہم میں محکمہ تعلیم کے افسران کے علاوہ، پرائیویٹ اسکول کے طلباء اور علاقے کے بزرگ شہریوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر بچیوں کی تعلیم پر زور دیا گیا ۔ ساتھ ہی پروگرام میں موجود گارجین حضرات کو یہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ایک خواتین کی تعلیم ایک خاندان کی تعلیم ہے ۔اس کے لئے ہمیں اپنے بچوں کے ساتھ ساتھ بچیوں کو بھی تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔ اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

پروگرام کے دوران مہمان نے کہا گیا کہ اس طرح کے اسکولوں کی بہت زیادہ ضرورت ہےجہاں غریب بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ رہنے کی سہولیات فراہم کی جاسکے ۔اس کی مدد سے وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑسکیں۔ اس وقع پر بچیوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کے سامنے کچھ مطالبات بھی پیش کئے ۔محکمہ تعلیم کے افسران نے بچیوں کو یقین دہانی کرائی یے کہ ان کی مانگوں کو پوری کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Training Programme For Teachers: پلوامہ میں اساتذہ کے لئے تربیتی پروگرام منعقد

مقامی باشندوں نے اسکولوں میں اساتذہ کی کمی کو لے کر سرکار سے مطالبہ کیا کہ اگر سرکاری سکولوں میں بہتر تعلیم کی راہ ہموار کرنی ہے تو پہلے اساتذہ کی قلت کو دور کیا جائے کیونکہ دوردراز علاقوں میں اسکولوں کی حالت ابتر تو ہے ہی وہاں اساتذہ کی بھی شدیدقلت پائی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details