اردو

urdu

ETV Bharat / state

مواصلاتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا - طرح طرح کی مشکلات درپیش

پلوامہ میں حزب المجاہدین کے عسکری کمانڈر ریاض نائیکو کی ہلاکت کے بعد وادی میں مسلسل مواصلاتی نظام اور موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں جس کی وجہ سے عام زندگی کافی متاثر ہوئی ہے۔

مواصلاتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا
مواصلاتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

By

Published : May 8, 2020, 10:52 PM IST

Updated : May 8, 2020, 11:08 PM IST

لوگوں کے مطابق مواصلاتی نظام کے پھر ایک بار متاثر ہونے سے نہ صرف معمول کی زندگی میں رکاوٹیں حائل ہو رہی ہیں بلکہ کورونا کی موجودہ صورتحال میں بھی موبائل فون بند ہونے سے طرح طرح کی مشکلات درپیش آئی ہیں۔
مواصلاتی نظام بند ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا

لوگوں کے لاک ڈاؤن کے چلتے اب اکثر بیمار موبائل فون پر ڈاکٹروں سے طبی مشورے حاصل کرتے تھے تاہم اب وہ سلسلہ بھی بند ہو گیا ہے۔ ایسے میں اب موبائل فون بند ہونے کا اثر مریضوں پر بھی حاوی ہوا ہے۔

لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ بچوں کا درس و تدریس بند ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا قریبی رشتہ داروں سے بھی میل جول کافی متاثر ہوا ہے۔ کیونکہ لاک ڈاؤن کے دوران جہاں لوگوں گھروں کے اندر ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں وہیں فون پر رشتہ داروں کی خیر خبر اور دیگر روابط بھی اثر انداز ہوۓ ہیں۔

واضح رہے کہ وادی میں امن و قانون کی صورتحال کے چلتے اگست 2019 سے 4جی انٹرنیٹ خدمات معطل ہیں اور اب 2 جی کے ساتھ ساتھ موبائل مواصلاتی نظام بھی گزشتہ کئ روز سے بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

Last Updated : May 8, 2020, 11:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details