اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچایت اور بی ڈی سی ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل

لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ نے جموں وکشمیر میں پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ جس میں ایک چوٹی سطح کی جبکہ دو صوبائی سطح کی کمیٹیاں ہوں گی۔

پنچایت اور بی ڈی سی  ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل
پنچایت اور بی ڈی سی ضمنی انتخابات کے لئے کمیٹیاں تشکیل

By

Published : Sep 16, 2020, 10:29 AM IST

چوٹی سطح کی کمیٹی کی قیادت محکمہ داخلہ کے ہوم پرنسپل سیکرٹری کریں گے جبکہ صوبائی سطح کی کمیٹیوں کی سرابراہی متعلقہ صوبائی کشمنران کر رہے ہیں ۔

چوٹی سطح کی کمیٹی خالی پنچایتوں اور بلاک ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لئے انتخابات کے انعقاد کی غرض سے مفصل شڈول مرتب کرے گی۔ وہیں صوبائی سطح کی کمیٹیوں کی جانب سے فراہم کردہ جانکاری کی بنیاد پر انتخابات کے لئے تیاری کرے گی۔

ادھر چوٹی سطح کی کمیٹی زمینی سطح پر حفاظت کے بندوبست، ساز و سامان اور دیگر ضروریات کا بھی جائزہ لے گی۔

دوسری جانب صوبائی سطح کی تشکیل شدہ کمیٹیاں افراد قوت، حفاظتی اور ساز و سامان کے تجزیہ کے بنیاد پر تفصیلات چوٹی کمیٹی کو پیش کرے گی۔

ضمنی انتخابات کے تعلق سے صوبائی سطح کی کمیٹیوں کو اپنی رپورٹ چوٹی سطح کی کمیٹی کو رواں ماہ ستمبر کی 21 تاریخ تک پیش کرنی ہوں گی ۔جبکہ چوٹی سطح پر بنائی گئی کمیٹی اپنی رپورٹ حکومت کو 28ستمبر 2020تک پیش کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details