انفارمیشن ٹکنالوجی کی کمشنر سیکرٹری پریرنا پوری نے بڈگام میں عوامی دربار کی صدارت کی بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں عوامی دربار کا انعقاد کیا گیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ کی سیکریٹری پریرنا پوری نے عوامی دربار کی صدارت کی۔ انہوں نے ضلع میں عوامی مسائل اور ترقیاتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر مختلف قصبوں، دیہاتوں کے مقامی باشندوں،سول سوسائٹی کے اراکین، سماجی کارکنان اور معززین عمائدین، نوجوانوں کے وفود وغیرہ نے اپنے اپنے مسائل کے بروقت حل کرنے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی دربار کے انعقاد کا مقصد انتظامیہ اور عوام کے درمیان ایک مربوط پل بنانا ہے اور اس طرح کی تقریبات سے حکومتی نمائندوں اور عام لوگوں کو ایک ہی پلیٹ فارم پر بیٹھنے، ایک دوسرے کو سننے اور چیزوں کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے موقع فراہم کرتی ہیں۔
کمشنر سکریٹری نے عام لوگوں پر زور دیا کہ وہ آن لائن خدمات کے فوائد حاصل کریں اور اپنی دہلیز پر Digi-Dost ایپلی کیشن کے ذریعے خدمات کا انتخاب کریں۔ انہوں نے عام لوگوں کو بہتر اور پریشانی سے پاک خدمات کی فراہمی کے لیے CSCs اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن خدمات کے حوالے سے حساسیت اور بیداری پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں:ڈی سی بڈگام کا کرافٹ ٹورازم ولیج کا خصوصی دورہ
اس موقع پر ڈی سی بڈگام اکشے لابرو نے کہا کہ ضلع انتظامیہ بڈگام علاقے کے ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ مدت میں پائے تکمیل تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہدایات اور تجاویز کو درست طریقے سے ریکارڈ کیا گیا ہے اور کم سے کم وقت میں ان پر عمل کیا جائے گا۔