پونچھ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدھوری نے آج پوتر گپھا کا دورہ کیا تاکہ شری امرناتھ جی یاترا کے لئے محکموں اور ایجنسیوں سے کئے گئے تمام ضروری انتظامات کا جائزہ لیاجا سکے۔ دورے کے دوران صوبائی کمشنر نے متعلقہ محکموں کی طرف سے لگائے گئے صحت،صفائی،بیت الخلاء،بجلی ، پینے کے پانی ، لنگر اور خیموں سمیت مختلف سہولیات کا جائزہ لیا۔
اِس موقع پر اُنہوں نے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنی ماہر ٹیمیں تعینات کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ شری اَمرناتھ جی یاترا کے دوران یاتریوں کو مناسب طریقے سے سہولیات فراہم کی جائیں۔ اُنہوں نے اُنہیں ہدایت دی کہ یاترا کے آغاز سے پہلے تمام خدمات کو اَچھی طرح سے فعال بنایا جائے۔