اننت ناگ میں گزشتہ شب موسم کی سرد ترین رات رہی۔کل سے ہی بالائی اور میدانی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی گئی ہے ۔
اننت ناگ میں گزشتہ شب رواں موسم کی سرد ترین رات د ن میں کھلی دھوپ نکلنے اور رات کے دوران مطلع صاف رہنے کے نتیجے میں وادی کشمیر میں شدید سردی کی لہر جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں دن کی سردی میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔
لوگ شدید سردی سے نجات حاصل کرنے کے لیے جگہ جگہ آگ جلا رہے ہیں۔ وادی کے ساتھ ساتھ اننت ناگ میں بھی سردی کی سرد لہر جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں دن کے درجہ حرارت میں گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے۔جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی منفی سے نیچے چلا گیا ہے۔
اننت ناگ میں گزشتہ شب رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے جس میں پارہ منفی 3ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے چلا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے ذرائع نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے موسم گرما کے دارالحکومت سرینگر میں اس موسم کی سب سے سرد رات کا سامنا کرنا پڑا جب پارہ منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔جبکہ پہلگام میں پارہ منفی5.6ڈگری سلسیس ،قاضی گنڈ میں 2.6، کوکرناگ میں منفی 1.9، اننت ناگ ، 3ڈگری سلسیس، درجہ حرارت رکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں ایک مرتبہ پھر جموں و کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے اور آج سے موسمی صورتحال میں تبدیلی آنے کا امکان ہے۔
ادھر اننت ناگ سمت وادی بھر میں سخت ترین ٹھنڈ جاری رہی اور دن کے وقت بھی لوگوں کو آنے جانے میں سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا جبکہ رات کے وقت سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کے بعد لوگ اضافی بسترے ، کمبل ، گرم ملبوسات اور روم ہیٹر و واٹر بوتل جیسی چیزیں خریدنے پر مجبور ہورہے ہے۔
وہی ضلع انتظامیہ اور محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں برفانی طوفان کا خطرہ ہے اس لیے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے لوگ محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں کے سفر کرنے سے گریز کریں۔