شہر سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میں ٹریفک میں کافی خلل پڑرہا ہے ۔ دن کے اجالے میں ہی گاڑیوں کے ہیڈلائٹس جلا کر کچھوے کی چال سے اپنے سفر پر آگے بڑھنا پڑ رہا ہے جبکہ صبح کافی دیرتک کم روشنی کے سبب گاڑیاں سڑکوں پر نظر ہی نہیں آتی ہیں ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کی وجہ سے گزشتہ شب درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا جس کے نتیجے میں سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ شبانہ درجہ حرارت میں اچانک کمی اور اسکے نتیجے میں فضا میں پانی کے قطرے منجمند ہوجانے سے کافی دیر تک گہری دھند چھائی رہتی ہے۔
ادھر یخ بستہ ہواؤں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی درج کی جا رہی ہے۔ سرینگر میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت میں منفی 1.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا ۔جبکہ سیاحتی مقامات پہلگام میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.8 ڈگری اور ادھر گلمرگ میں رات کا کم سے کم درجہ حرارت منفی2.5 ڈگری سیلسیش ریکارڈ کیا گیا ۔