بتادیں کہ وادی میں 20 روزہ چلہ خورد جمعہ سے مسند اقتدار پر جلوہ افروز ہوا۔ چلہ خورد کا دور اقتدار جہاں چلہ کلان سے کم ہے وہیں اس کے دور حکومت میں سردیوں کا زور بھی قدرے کم ہی ہوتا ہے۔
ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں ماہ رواں کی 6 تاریخ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
وادی کا بیرون دنیا کے ساتھ زمینی و فضائی رابطہ برابر برقرار و بحال ہے۔ ہائی وے ذرائع کے مطابق وادی کو ملک کے دوسرے حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ہفتہ کے روز بھی یک طرفہ ٹریفک کی نقل وحمل جاری رہی اور گاڑیوں کو جموں سے سری نگر جانے کی اجازت دی گئی۔
وادی میں چلہ خورد کے دوسرے دن ہفتہ کے روز بھی موسم خشک رہا اور دن میں ہلکی دھوپ بھی کھلی رہی اور لوگوں کو دوران دن پارکوں، دکان کے تھڑوں اور سڑک کے کناروں پر ہلکی دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔