اردو

urdu

By

Published : Mar 28, 2020, 8:37 PM IST

ETV Bharat / state

کووڈ 19: بسیج امام نے کرگل میں صابن اور سنیٹائزر کا کیا انتظام

کرگل کی ایک مذہبی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بسیجی جوان ضلع انتظامیہ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کوروناوائرس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے کام کررہے ہیں۔

کووڈ 19: بسیج امام نے کرگل میں صابن اور سنیٹائزر کا کیا انتظام
کووڈ 19: بسیج امام نے کرگل میں صابن اور سنیٹائزر کا کیا انتظام

اس کے پیش نظر بسیج امام کے رضاکاروں نے کرگل قصبہ کے مختلف اہم مقامات پر لوگوں کو ہاتھ دھونے کے لئے پانی،صابن اور سنیٹائزر وغیرہ کا انتظام کیا گیا ہے اور لوگوں کو بار بار ہاتھ دھونے کی ترغیب بھی دی جارہی ہے ۔

کووڈ 19: بسیج امام نے کرگل میں صابن اور سنیٹائزر کا کیا انتظام


واضح رہے بسیج امام کئی دنوں سے کرگل قصبہ کے کئی اہم مقامات جن میں ضلع ہسپتال،لالچوک اور خمینی چوک اور دیگر کئی جگہوں پر پانی صابن اور سنیٹائزرز دستیاب رکھنےکے لئے دن رات کام کررہے ہیں۔

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بسیج امام کے صلاح کار احمد حسین نےکہا کہ' کرگل قصبہ میں لوگ ضروری کام سے آتے ہیں انکے لئے کرگل مین مارکیٹ میں کہیں بھی ہاتھ دھونے کا کوئی خاطر خواہ انتظام نہ تھا لہذا بسیج امام نے ضروری سمجھا کہ کرگل قصبہ کے کئی اہم مقامات پر ضرورتمندوں کے لئے ہاتھ دھونے کے خاطر پانی صابن اور سنیٹائزر دستیاب رکھا جائے۔'

انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین آئی کے ایم ٹی کے حکم کے مطابق ہم نے یہ کام پورا کیا اور لوگوں سے التجا کی کہ لوگ اپنے گھروں میں بیٹھنے کو ترجیح دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details