اردو

urdu

ETV Bharat / state

منڈی: طبی مرکز بند، حکام خاموش تماشائی - مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ

اس سلسلے میں انتطامیہ کو کئی بار مطلع کیا گیا تاہم تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی۔ ممبر پنچایت بائیلہ نیاز احمد گنائی نے کہا کہ اس سب سنٹر کا مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ عموماً بند ہی رہتا ہے۔

sub center baila concern for patients in mandi
منڈی: طبی مرکز بند، حکام خاموش تماشائی

By

Published : Dec 9, 2019, 6:59 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع پونچھ تحصیل منڈی کی پنچایت بائیلہ میں قائم سب سنٹر عوام کے لئے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے- متعلقہ طبی مرکز، منڈی سے قریب تین کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے-

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت طبی اداروں کو بہتر بنانے کا دعویٰ کرتا ہے لیکن زمینی سطح پر حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔

منڈی: طبی مرکز بند، حکام خاموش تماشائی

مقامی لوگوں کے مطابق اس سلسلے میں انتطامیہ کو کئی بار مطلع کیا گیا تاہم تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئی۔ ممبر پنچایت بائیلہ نیاز احمد گنائی نے کہا کہ سب سنٹر کا مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ یہ عموماً بند ہی رہتا ہے۔

حکام کی بے حسی سے پریشان لوگوں نے چیف میڈکل آفیسر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ ازخود سب سنٹر کا دورہ کرکے لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details