اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا پروٹوکول کی خلاف ورزی پر پرائیویٹ کلینک سیل

کلینک پر لوگ ماسکس کے بغیر تھے اور سماجی دوری اختیار نہیں کی گئی تھی، وہیں کلینک میں سینٹائزر بھی دستیاب نہیں رکھا گیا تھا ۔جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو احتیاطی طور سیل کر دیا۔

By

Published : Sep 14, 2020, 9:50 AM IST

کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ کلینک سیل
کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ کلینک سیل

جموں و کشمیر کے ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی جانب سے کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں ایک نجی کلینک کو سربمہر کر دیا ۔

اے ڈی سی غلام حسن شیخ کی سربراہی میں ایک ٹیم نے اولڈ بس اڈہ میں قائم القادر پالی کلینک کا جائزہ لیا جہاں مریضوں اور تیمارداروں کی بھیڑ کے دوران بچاؤ اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔

کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے پر پرائیویٹ کلینک سیل
کلینک پر لوگ ماسکس کے بغیر تھے اور سماجی دوری اختیار نہیں کی گئی تھی، وہیں کلینک میں سینٹائزر بھی دستیاب نہیں رکھا گیا تھا ۔جس کے بعد انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو احتیاطی طور سیل کر دیا تاکہ اس طرح کی لاپرواہی کورونا وائرس کے مزید پھیلنے کا سبب نہ بن سکے ۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details