پلوامہ:وادی کشمیر میں جہاں لڑکیاں دنیاوی تعلیم میں لڑکوں سے کافی آگے نکل چکی ہیں۔ وہی اب لڑکیاں دینی تعلیم میں بھی جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہیں ہیں۔وادی کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس کی مثالیں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔لڑکیاں قران کو اپنے سینوں میں محفوظ کر رہی ہے وہی کچھ لڑکیاں قران کو تحریر کرنے میں بھی دلچسپی دکھا رہی ہے۔
اس ضمن میں ضلع پلوامہ کے لاجورہ علاقے سے تعلق رکھنے والی دسویں جماعت کی طالب علم قاصرہ فیاض نے 71 دنوں میں قرآن مجید ہاتھ سے تحریر کیا ہے۔ جس کو لے کر ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ محلے کے باشندوں نے خوشی کا اظہار کیا۔پاس پڑوس کے لوگ قاصرہ کی اس کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے ان کے گھر پہنچ رہی ہے۔
اس سے قبل بھی کچھ نوجوان لڑکیوں نے اس طرح کا کارنا مہ انجام دیا ہے۔ اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وادی کشمیر کی لڑکیاں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم میں بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔اس موقع پر قاصرہ فیاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں کافی خوش ہوں کہ اللہ تعالی نے میرا انتخاب کیا۔ میں نے 71 دنوں میں قران پاک ہاتھوں سے تحریر کیا۔