اردو

urdu

ETV Bharat / state

پلوامہ میں جھڑپیں - پلوامہ

ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج فورسز کی جانب سے آتی ہل گاؤں کا محاصرہ کرنے کے دوران مقامی لوگوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

پلوامہ میں جھڑپیں

By

Published : Jun 21, 2019, 6:00 PM IST

تفصیلات کے مطابق فورسز اہلکاروں نے آتی ہل گاؤں کے ایک محلہ کا اچانک محاصرہ کیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔

اس دوران نوجوانوں اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

نوجوانوں کی طرف سے کی گئی پتھر بازی کے جواب میں فورسز اہلکاروں نے اشک آور گولے داغے۔

اس دوران دو مقامی نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔

جھڑپوں کا یہ سلسلہ تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details